پیپلز پارٹی مطالبات ماننے کو تیار، ایم کیو ایم پاکستان کا دھرنا مؤخر کرنے پر غور

پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبات ماننے کے لیے رضامندی ظاہر کرنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے کل کا دھرنا مؤخر کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ نیوی کی امن مشقوں کے پیش نظر فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ گورنر سندھ کامران ٹسوری سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، عملی اقدامات پر دھرنا ختم کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 12 فروری سے گورنر ہاؤس کے سامنے فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز بھی پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے دھرنا مؤخر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں