ویڈیو: ترک صدر نے اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ بچی کے کان میں اذان دی

ترک صدر رجب طیب اردوان آج کل ملک میں آنے والے بدترین زلزلے سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے استنبول کے اسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق پیر کے روز ایک اسپتال کے دورے کے موقع پر ترک صدر نے زلزلہ زدگان خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دی اور اس کا نام بھی رکھا جو نومولود کے کان میں تین بار بولا۔

ترک صدر سے بچی کی ماں نے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کا نام رکھیں جس پر انہوں نے ‘آئسے بیتول’ نام رکھا۔

خیال رہے کہ کئی ہزار افراد اب بھی انقرہ اور استنبول کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 1939 کے بعد بدترین زلزلے نے 81 میں سے 10 صوبوں میں تباہی پھیلا دی ہے جب کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 21 ہزار 43 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں