2023ء میں پہلی اور آخری مرتبہ چاند آج شام خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجیئنر ماجد ابو زاہرۃ کا کہنا تھا کہ آج رات چاند 89.5 ڈگری کے ساتھ 7 بج کر 43 منٹ پر مکہ کے آسمان پر نظر آئے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق چاند رات 12 بج کر 43 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔
جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاند 93 فیصد روشن ہو گا اس کے علاوہ دیگر چمک دار ستارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ متعین کرنے کا بہترین موقع ہے