وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنےکی اجازت دے دی

فاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنےکی اجازت دی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ توشہ خانہ کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائےگا۔

لاہور ہائی کورٹ میں 22 فروری کی سماعت میں حکومت کی جانب سے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا تھا کہ یہ ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے، عدالت چاہے تو کھول سکتی ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنےکے بارے میں آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں