سینیئر صحافی طاہر نجمی انتقال کرگئے

سینیئر صحافی اور مقامی اخبار کے ایڈیٹر طاہر نجمی کراچی میں انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق سینیئر صحافی طاہر نجمی طویل عرصے سے علیل تھے، انہوں نے مختلف اداروں میں نیوز ایڈیٹر اور ایڈیٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے اور مختلف صحافتی تحریکوں میں بھی حصہ لیا۔

طاہر نجمی کے انتقال پر مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں