حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 335 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
گھریلو،صنعتی، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔
جولائی سے 30 اکتوبر تک 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی نیپرا سے درخواست کی گئی ہے۔
جولائی سے اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لیے 3 روپے 23 پیسے کا سرچارج ہوگا۔
درخواست میں جوالائی تا اکتوبرزرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ فی یونٹ سرچارج نومبر2023 سے عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔