آئی ایم ایف نے پاکستان کو لانگ رینج میزائل پروگرام روکنے کا کہہ دیا، فواد چودھری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے،پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔
ا ن کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم سے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہوسکے گا، فوادچودھری نے دعویٰ کیا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اسحاق ڈار اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کے گزشتہ روز کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے، مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا جو مشن شروع کیا اسحاق ڈار اس کی تکمیل کررہے ہیں۔
اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف اور باقی اداروں کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں،انہو ں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان لانگ رینج میزائل پروگرام روک دے۔

ہر جانب سے عمران خان،عمرا ن خان کی آوازیں آرہی ہیں،عمران خان تو کہتے ہیں وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ہے،لوگوں نے بچوں کو موٹرسائیکل پرسکول چھوڑنا بند کردیا،ملک میں انتشار سر اٹھا چکاہے، انہو ں نے شہباز شریف کو ملک کے معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں