عمران خان کا سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے بات چیت کے سوال کا جواب دینے سے گریز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے جیونیوز سے غیر رسمی بات چیت کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سکیورٹی سے مطمئن ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ سکیورٹی تو ہے ہی نہیں، سکیورٹی تو صرف اپنی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یا آپ ہیں یا ہم؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس کی کیا حیثیت،کس کا نام تم نے لے لیا۔

صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ اب آپ صحتیاب ہوگئے ہیں،کیا کوئی مذاکرات کریں گے؟ پاکستان اور عوام کو سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت کی ضرورت ہے۔

اس پر عمران خان نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں