وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فہد حسین کا استعفی منظور کرلیا ہے، فہد حسین کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور میڈیاکمیونیکیشن تھے، انہوں نے 2022 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں