الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم کے مجوزہ مسودہ کی تیاری شروع

الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم کے مجوزہ مسودہ کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ وزارت پارلیمانی امور کے حوالے کیا جائے گا، ترامیم الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکشن 58 میں الیکشن شیڈول کے اجرا کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے، سیکشن 58کے تحت الیکشن کمیشن کے کردار کو مزید واضح کیا جائے گا تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں