وزیراعظم کی کامیاب آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے بی این اے کے بانی گلزار امام کی گرفتاری کے شاندار آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر حساس ادارے کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید کہا کہ اس گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں