وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا،لاہور ہائی کورٹ نے 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے وفاقی حکومت نے اپیل دائر کی، اپیل کی سماعت جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل بینچ کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے23 مارچ کو جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں حکومت کو عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ بمعہ نام پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔