پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک بھر میں آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان

خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے۔ امید ہے عیدالاضحی تک پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔

اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں