سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔

ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں نجم ثاقب کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہم نیوز کی جانب سے مبینہ آڈیو پر نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سے مؤقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں