شہبازشریف نے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی: شاہ محمود کا الزام

پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کا الزام لگادیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ آئین پر حملہ ہورہا ہے اور ایک ٹولہ آئین پر چلنے سے انکار کررہا ہے، اگرآئین نہیں ہے تو فیڈریشن بکھر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لچک تو ہم دکھا رہے ہیں، شہبازشریف نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جب کہ بلاول کی تقریر بچکانہ تقریر تھی وہ ججز کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ سب کچھ کیوں ہورہا ہے تاکہ انتخابات نہ ہوں لیکن ناامیدی کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات کی میز پربیٹھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف آج حکومت میں بیٹھے ہیں تو اسی عدلیہ کے فیصلے پرنہیں آئے؟ ان کا ایجنڈا ذاتی ہے اور ہمارا قومی ہے، انہوں نے ایک سال میں بجٹ اور معیشت کا بیڑاغرق کردیا، یہ سیاسی بجٹ دیں گے جس میں آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں ہوں گی، آئی ایم ایف آج بھی ان پر اعتماد نہیں کررہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں