منی لانڈرنگ ریفرنس: نیب کے تفتیشی افسر سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں تفتیشی افسر سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے نیب کے تفتیشی سےسپلیمنٹری رپورٹ طلب کرلی۔

دورانِ سماعت شہبازشریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی جب کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کارروائی 10 مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں