اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو آج عدالت حاضری کی آخری مہلت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آج عدالت حاضری کی آخری مہلت۔

عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام کیسز کی سماعت کیلئے ڈھائی بجے کا وقت رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ضمانت کی دو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اورنگزیب ضمانت کی 7 درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں