تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، 14 سابق ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ تشکیل دے دیا ہے۔
تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے بلال اسلم بھٹی کی لاہور رہائش گاہ پر آج شام اجلاس طلب کر لیا ہے،پارٹی میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے والے مزید ارکان سے رابطے کئے گئے ہیں۔
اس گروپ میں مزید رہنماؤں نے بھی گروپ میں شامل ہونے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، سابق ٹکٹ ہولڈر نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر انیس علی ہاشمی کو ملاقات کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔