عمران خان گرفتاری: اسلام آباد ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری پر پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کرلیا ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی 15 منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے ہدایت دی ہےکہ ہدایات لے کر فورا بتائیں کہ یہ کام کس نے کیا ہے؟
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ کس کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں