وفاقی دارالحکومت میں مشتعل مظاہرین نے ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگا دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں مشتعل مظاہرین نے ترنول ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو آگ لگا دی۔
ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ، فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔
گزشتہ شب پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سرینگر ہائی وے پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ اور شیلنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی شدید شیلنگ کے بعد مظاہرین پیچھے ہٹ گئے جبکہ فوج نے آکر حالات پر قابو پایا۔