عمران خان کی گرفتاری، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان آ گیا

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائی میں قوانین کا احترام کیا جائے۔

پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان آ گیا۔ انتونیو گوتیرس نے تمام فریقین سے تشدد سے باز رہنے کی اپیل کر دی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف کارروائی میں قوانین کا احترام کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق انتونیو گوتیرس نے پرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کے خلاف قانون کی عملداری میں قوانین کے احترام پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں