مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پھر سے گرفتارکیاجائےگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ڈیل کی اطلاعات ہیں جس پر عمران خان نے کوئی جواب نہ دیا۔

ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوگئے؟ اس پرعمران خان نےمسکراتے ہوئے ہونٹوں پرانگلی رکھی اورخاموش ہونےکااشارہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں