بجٹ اسٹریٹیجی پیپرکابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانےکا امکان

بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 3 سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 1.7 ٹریلین روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، رواں سال دفاعی بجٹ 1.56 ٹریلین روپے مختص کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد تجویز کیا جارہا ہے، اگلے مالی سال کے دوران مجموعی خسارہ آئندہ مالی سال میں 5.1 فیصد رہےگا، بجٹ خسارےکا مجموعی پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.3 فیصدکا تخمینہ ظاہرکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف کا تخمینہ 9.2 ٹریلین مقرر کیے جانےکا امکان ہے، 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ٹیکس کی مد میں 7.2 ٹریلین روپے جمع کیے جاسکتےہیں، ایف بی آر آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ 8.6 ٹریلین روپےکا ہدف مقرر کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ اگلے مالی سال کے دوران شرح نمو 3.4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 21 فیصد مقررکرنےکا امکان ہے، اگلے مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 8 ارب ڈالر مقررکیے جانےکا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں