پی ڈی ایم کا دھرنا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سکیورٹی سے متعلق اجلاس بلا لیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ نے سکیورٹی سے متعلق اجلاس بلا لیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، اے آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو بھی طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ میں پیر کو انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہے جس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
وہیں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم نے عدالتی رویے کے خلاف پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں