پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فردوس شمیم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کےمقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے فردوس شمیم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ فردوس شمیم نے لوگوں کو اشتعال دلایا اور اکسایا، رہنماؤں کے ایما پرسرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں