زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 دہشتگرد گرفتار: پولیس

پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 دہشتگردوں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں میں سے4 عسکری ٹاور اور 2کورکمانڈرہاؤس حملے میں ملوث تھے۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایس ایس پی جاوید حسن نے بتایا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا مصدقہ اطلاعات تھیں کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک کے اندر موجود ہیں، 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو نہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تصدیق کی تھی کہ زمان پارک سے نکل کر نہر کے راستے فرار ہوتے پکڑے جانے والے 8 افراد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں