نیب میں پیشی: عمران خان کی گاڑی خراب ہوگئی

نیب راولپنڈی آفس پہنچنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی خراب ہوگئی۔

عمران خان اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد نیب راولپنڈی کے لیے روانہ ہونے لگے تو ان کی گاڑی کا اے سی خراب ہوگیا جس کے بعد وہ دوسری گاڑی میں سوار ہوئے۔
نیب آفس پہنچنے کے بعد عمران خان کی گاڑی خراب ہوگئی جس پر پی ٹی آئی رہنما بابراعوان اپنی گاڑی لے کر نیب آفس پہنچ گئے

عمران خان اب نیب آفس سے بابراعوان کی بلٹ پروف گاڑی میں روانہ ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں