پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بابراعوان آج دن ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے، وہ غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اوران کے قانونی مشیربھی ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بابراعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، وہ جلد واپس آجائیں گے۔