پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا 100 سے زائد سابق پی ٹی آئی ایم پی ایز سے رابطہ، آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ 20 منحرف اراکین سے بھی بات چیت جاری ہے۔ رابطے میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
جہانگیر ترین، علیم خان، عون چودھری میں مشاورت، 72 گھنٹوں میں نئی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے جلد ملاقات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق ایم پی ایز اب تک جہانگیر ترین سے رابطہ کر چکے ہیں۔
اس حوالے سے جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے شو آف پاور کرنے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی سفارش پر پی ٹی آئی سے جانے والے اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈز، ترین گروپ کا حصہ بن گئے ہیں۔