عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے اے ٹی سی میں جمع کرادیے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکےجمع کرانے انسداد دہشت گردی عدالت (اےٹی سی ) لاہور میں پیش ہوگئے۔

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔
عدالت نے آج عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونےکا حکم دیا تھا، عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے

عدالت نے عمران خان کو تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

عمران خان مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔
عمران خان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات درج ہیں۔

عمران خان کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں لانے کی اجازت دی گئی ، عمران خان کی درخواست پر ایڈمن جج عبہر گل نے اجازت دی۔
عمران خان کا آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونے کا امکان ہے، انہیں لاہور ہائی کورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں