چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں درخواست ضمانت پر آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ 190 ملین پاؤنڈ کے این سی اے اسکینڈل میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔
عمران خان کی آمد کے پیش نظر آئی جی پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔