یکم جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کے تخمینےکے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپےکمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپےکمی کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈالرکی بڑھتی قدر کے سبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔