قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا، ون ڈے پر پیشرفت نہ ہو سکی، صرف ٹیسٹ سیریز ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا جاسکا ۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی بات چیت ہو ئی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جاسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کی تجویز دی تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی جن میں سے 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ یہ ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی اور سری لنکا کرکٹ جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں