پشاور: عدالت نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان ان کے بھائی احتشام خان اور چچا کو عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد طیب نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور تینوں ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا، ان پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔