بلاول بھٹو خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستانی مصنوعات چین پہنچنے پر خوش

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستانی مصنوعات چین پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستانی مصنوعات چینی صارفین تک پہنچتے دیکھ کر خوشی ہوئی، زمینی راستوں سے تجارت میں اضافہ پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط کرے گا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ علاقائی رابطوں سے ہمارا مشترکہ ویژن آگے بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں