انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 13 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے تحریری حکم میں کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو 22 جون تک تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔