اہور میں موسلا دھار بارش سے مال روڈ، کالج روڈ، ماڈل ٹاون، لارنس روڈ ،قرطبہ چوک، وارث روڈ، ریاض کالونی، چوبرجی، ملتان روڈ سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے۔
گلشن راوی میں 163 ملی میٹر ، نشتر ٹاون 151 ، جوہر ٹاون 156 ، لکشمی چوک میں 142 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جناح اسپتال کے او پی ڈی اور دیگر وارڈز میں پانی داخل ہو گیا۔
واسا، ریسکیو ، پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ، جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کا حکم دیا ہے ، کمشنر نے بھی متعلقہ اداروں و حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔
لاہورپانی میں ڈوب گیا، بارش سے 6 افراد جاں بحق
بارش کے نتیجے میں لاہور کے 100 سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے ہیں جس سے کئی علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو چکی ہے۔