پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک نگران وزیرِ اعظم کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ناموں پر بات چیت جاری ہے ، دو چار روز میں پیپلز پارٹی نگران وزیرِ اعظم کے لیے نام تجویز کر دے گی۔ پارٹی کی لیڈر شپ اور کور کمیٹی نے نگران وزیراعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر دبئی میں ہیں نہ ان کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم نے اعتراضات کیے ہیں، الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، خواہش ہے کہ اکتوبر میں الیکشن ہوں ، ملک الیکشن میں 4 سے 6 ماہ کی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔