انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

نگران حکومت کے آتے ہی ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر آج مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں ڈالر آج 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 291 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 303 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں