الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں سے متعلق ایک اور اہم بیٹھک آج ہوگی ، جس میں نئی حلقہ بندیاں کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس آج پھر ہوگا، جس میں نئی حلقہ بندیوں سےمتعلق فیصلے کا امکان ہے۔
گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کا احوال سامنے آیا تھا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کے3اجلاس میں نئی حلقہ بندیاں کرانے سے متعلق تجاویز دی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم نے الیکشن سے پہلےحلقہ بندیوں کوضروری قراردیا اور رائے دی کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن نہیں کرانے چاہیں۔
قانونی ٹیم نے آئین کے آرٹیکل51 اورالیکشن ایکٹ کےسیکشن 17 کاحوالہ دیا، الیکشن کمیشن ارکان نے رائے دی کہ موجودہ حالات میں شفاف انتخابات بڑاچیلنج ہے، پرانی حلقہ بندیوں پراعتراضات پرغورکرناضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں حلقہ بندیوں پرہرصوبےکیلئےالگ کمیٹی قائم کی جائےگی اور حلقہ بندیوں کےلیےکم ازکم4 ماہ کاوقت درکارہوگا۔