سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ بظاہر استغاثہ کیلئے یہ ایک ٹھوس کیس ہوگا کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی نہ صرف خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ سائفر ان کے پاس تھا اور اس کے بعد کھو گیا، بلکہ عوام کے سامنے اس کا استعمال بھی کیا ہے۔
سائفر کی گمشدگی کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج
سرکاری ذریعے کا کہنا ہے کہ اگرچہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت کچھ جرائم ایسے ہیں جن کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلایا جاتا ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے جرائم کے معاملے میں ان پر عمومی عدالتی نظام کے تحت فوجداری نوعیت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے تاہم میڈیا کو ایف آئی آر کی نقل فراہم نہیں کی گئی۔ نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔