(وقاص بونیری،ہم ڈیجیٹل رپورٹر) بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ کا میٹرک کا رزلٹ آگیا ہے۔
نمائندہ ہم نیوز کے مطابق بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ میٹرک بورڈ رزلٹ میں پاس ہو گئے، بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبر لے کرکامیاب جبکہ اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی ہے، تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔