نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت توانائی سے متعلق اجلاس ختم ہو گیاہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس2گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
بجلی کی بحرانی کیفیت، تیسرے روز بھی شہریوں کا احتجاج، سڑکیں بلاک
اجلاس میں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے پیش کئے جائیں، جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔
ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے، ایسا ممکن نہیں عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیر اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔