سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا مسلسل تیسری مرتبہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 2 روز کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
شاہ محمود قریشی کو تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی ان کیمرہ سماعت کی۔
شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ درج، اہم نکات شامل
اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمودکا موبائل برآمدکرنے کے لیے مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی بابر اعوان نے سخت مخالفت کی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔
عدالت نے کہا کہ کیس میں پیشرفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔