ڈالر 305 روپے 25 پیسے کا ہو گیا

ڈالر کی قدر مسلسل بڑھنے کے بعد آج معمولی کم ہو گئی، کاروبار کے آغاز پر ڈالر انٹر بینک میں سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 305 روپے 25 پیسے ہو گئی۔

ڈالر کی بے لگام اڑان، پاکستانی روپیہ سری لنکن کرنسی سے بھی نیچے آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے 54 پیسے پر بند ہوا۔ اگست میں انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگاہوکر323 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بھی 300 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں