الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ عملے نے پولنگ کیلئے 27 سے 30 جنوری کی تاریخیں تجویز کر دیں تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد حتمی انتخاباتی شیڈول جاری ہو گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر دیا
گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر کو مکمل ہو گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔