پاک فوج نے طورخم بارڈر پر افغان فورسزکی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر ممنوع جگہ پر پوسٹ بنانے سے منع کرنے پر افغان فورسز نے فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔
طورخم سرحد کو کھول دیا گیا
افغان فورسز نے پاک فوج کی پوسٹوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں بھی پاکستان اور افغان بارڈر فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان کی حدود میں تمام سرکاری اور نجی سرگرمیاں اور تجارت بند ہو گئی تھیں۔