انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا نیو یارک کے اسٹیڈیم میں منعقد کرائے جانے کا امکان ہے۔
ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں صرف 10 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ آئی سی سی چاہتا ہے کہ میگا ایونٹ کے 17 میچز امریکا میں منعقد کیے جائیں جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ نیو یارک میں منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
انگلینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں ہی ورلڈکپ جیت سکتی ہیں، شعیب اختر
آئی سی سی کے مطابق اس کی بڑی وجہ وہاں پر موجود ایشیائی تارکین وطن کی بڑی تعداد ہے جو میچ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم نیو یارک میں یہ مقابلہ منعقد کرانا اس وقت اس لیے ناممکن ہے کیونکہ شہر میں آئی سی سی اسٹینڈرڈز کے مطابق کوئی کرکٹ اسٹیڈیم موجود نہیں ہے۔
آئی سی سی کی گورننگ باڈی کا یہ ٹورنامنٹ ایسے ملک میں منعقد کرانے کا ارادہ ہے جہاں فرسٹ کلاس کرکٹ ریگولر بنیاد پر نہیں کھیلی جاتی۔ سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس معاملے میں براڈ کاسٹرز بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستان کا ایک امپائر شامل
اس حوالے سے نیو یارک کے وین کورٹ لینڈ پارک میں 34 ہزار کی نشتسوں پر مشتمل کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے وینیو اب تک طے نہیں ہوسکا ہے۔
آئی سی سی آفیشلز کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے وینیوز کا اعلان آئندہ ماہ یا اس کے بعد متوقع ہے۔ امریکا میں حالیہ لیگز کے انعقاد سے کچھ امیدیں روشن ہوئی ہیں۔