لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس صداقت علی خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی حراست کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے آر پی او راولپنڈی سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ان کے ساتھ دیگر دو افراد کہاں ہیں؟ آپ لکھ کر عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہو گی۔
جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردار عبدالرازق کے کہنے پر مزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آر کا حکم دے گی، بعد ازاں عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔