دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی سب سے بڑی تبدیل کرتے ہوئے ایک ہی ایپلی کیشن پر دو اکاؤنٹ چلانے کے فیچر کو پیش کردیا گیا۔
اب تک ہر کوئی ایک ہی موبائل پر ایک واٹس ایپ اور ایک بزنس واٹس ایپ چلانے کے اہل تھا لیکن اب صارفین ایک ہی واٹس ایپ پر کم از کم دو مختلف نمبرز کے اکاؤنٹ چلا سکیں گے۔
واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے 19 اکتوبر کو اپنے بلاگ میں تصدیق کی کہ ایک ہی ایپلی کیشن میں دو اکاؤنٹس کو چلانے کا فیچر پیش کردیا گیا۔
مذکورہ فیچر فوری طور پر تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم ترتیب وار پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔
مذکورہ فیچر کے حوالے سے ابتدائی طور پر رواں برس جون میں خبر سامنے آئی تھی کہ کمپنی اس پر کام کر رہی ہے بعد ازاں اگست میں اس کی محدود آزمائش شروع کی گئی تھی۔
گزشتہ ماہ ستمبر کے شروع میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مذکورہ فیچر کی وسیع پیمانے پر آزمائش شروع کردی گئی اور اب اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔

مذکورہ فیچر کے تحت اب ہر صارف واٹس ایپ کی ایک ہی ایپلی کیشن پر بیک وقت کم از کم دو اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوگا اور اسے کسی بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ نہیں کرنا پڑے گا۔